Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا اعلان

شائع 30 اپريل 2020 04:01pm
فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا، پیٹرول کی قیمت پندہ روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ستائیس روپے کمی کا اعلان کردیا گیا۔

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کمی کردی گئی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔